پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک سیاہ فام شخص کے خلاف پولیس کی بے جا پرتشدد کارروائی کے الزام میں 4 اہل کاروں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ ان میں سے 3 پولیس اہلکاروں کو اپنے خلاف سرکاری فرائض کی حدود سے تجاوز اور تشدد کے الزامات کا سامنا ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 4 میں سے 2 ملزمان تفتیشی حراست میں ہیں جبکہ باقی 2 کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔