تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے 47 سب کمیٹیوں کی تشکیل

35

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل مختلف سرکاری اداروں سے حل کرانے کے لیے چیمبر کی 47 سب کمیٹیوں کی تشکیل کر کے اُن کے کنونیئرز کا اعلان کردیا اور اُن کو باقاعدہ تقرری کے مراسلات جاری کردیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی مشترکہ جدوجہد سے ہوا کرتی ہے اِسی لیے سب کمیٹیوں پر قابل افراد کا انتخاب اسکروٹنی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ وہ چیمبر کے کانفرنس ہال میں سب کمیٹیوں کے نومنتخب کنونیئرز سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے سب کمیٹیوں کے لیے 11 نکات پر مشتمل ضابطہ کار کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے اجلاس منعقدہ 6، اکتوبر 2020ء کو صدر چیمبر کو سب کمیٹیاں تشکیل دینے کے اختیارات تفویض کیے تھے۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سابق صدور دولت رام
لوہانہ، محمد اکرم انصاری، نومنتخب کنونیئرز سکندر علی راجپوت، محمد الناصر، شان الٰہی سہگل، محمد نعیم شیخ، شفقت اللہ میمن، چودھری محمد اسلام، محمد ندیم یعقوب، پرویز فہیم نوروالا، محمد فہد میاں، محمد اقبال عاربیانی، وشنو مل، عابد میاں، محمد یاسین خلجی، معیز عباس، محمد عارف میمن، محمد یونس ملک، محمد ادریس میمن، شیخ احمد حسین، عبدالسلیم آرائیں، محمد شریف پونجانی، ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، محمد ایوب شیخ، جاوید حسین قریشی، محمد اکرم آرائیں، محمد فرحان اقبال، کیشور کمار بھاٹیا، وسیم احمد قریشی، سہیل احمد قریشی، گرمکھداس، محمد سہیل میمن، رمیز الدین احمد، ڈاکٹر محمد یوسف، محمد شاہد قائم خانی، مسرور اقبال، عبدالحق، شوکت خیام، سید لیاقت علی شاہ، محمد سلیم خان، محمد اصغر خلجی، شیخ شوکت علی، شیخ غلام رسول اور اسد حسین جعفری موجود تھے۔