جلسہ روکنے کیلیے غیر قانونی راستہ اختیار کیا گیا، مریم اورنگزیب

43

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ملتان میں جلسہ روکنے کیلیے غیر قانونی راستے اختیار کیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولے نے جلسے روکنے کیلیے سر توڑ کوشش کی، کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی۔ کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود بھی جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے۔