کوئٹہ (آن لائن)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ملتان کے جلسے میں کورونا پھیلا تو پورے ملک کونقصان ہوگا، کوئٹہ میں بھی پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جتنے بھی جلسے کیے ان میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،پشاور جلسے کے بعد بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بختاور کی منگنی میں بلاول نے وڈیو لنک کے ذریعے مبارکباد
دی کیا پوار جلسہ وڈیو لنک کے ذریعے نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں کرفیو لگ گیا ہے، پہلے لاک ڈاؤن میں 8 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے تھے جبکہ بلوچستان حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ پرائمری سمیت تمام اسکولز بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان کو اسکول بند کرنا پڑیں گے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔