امریکی ڈرون حملے میں افغان فورسزکے 5 اہلکار ہلاک

264

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں افغان سپیشل فورسز کے 5اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ مغربی صوبہ فرح میں کیا گیا جہاں طالبان عسکریت پسند اور دیگر جنگجو گروپ سرگرم ہیں۔ایک سیکورٹی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ضلع بالا بولوک میں کئے گئے ڈرون حملے میں 4افغان کمانڈوز مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان کمانڈوز عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے آپریشن کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ فضائی حملے کا نشانہ بن گئے ۔ضلعی انظامیہ کے سربراہ ملا سید محمد نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس میں افغان کمانڈوز کے مارے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی ۔چند روز قبل مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک مکان کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 15شہری مارے گئے تھے ۔اقوام متحدہ نے حملے کی مذمت کی تھی۔