بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار

250

بھنشورکمار کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں پر 128 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 188 رنز درکار ہیں اور ابھی اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں، بی جے واٹلنگ 12 اور جیتن پٹیل 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھنشورکمار نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قبل ازیں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ہفتہ کو کولکتہ ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 239 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو وریدیمن ساہا 14 رنز پر کھیل رہے تھے، ساہا کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت بھارتی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی اور پوری ٹیم 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ساہا 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جدیجا 14، بھنشورکمار 5 اور محمدشامی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میٹ ہنری نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ، نیل واگنر اور جیتن پٹیل نے 2، 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز نے 7 وکٹوں پر 128 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 188 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں، واٹلنگ 12 اور پٹیل 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مارٹن گپٹل 13، ٹام لیتھم 1، روب نیکولز 1، کپتان روز ٹیلر 36، لیوک رونچی 35، مچل سینٹنر 11 اور میٹ ہنری صفر پر آؤٹ ہوئے، بھنشورکمار نے 5 جبکہ محمدشامی اور روندرا جدیجا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔