سکاٹش باکسر جان کی بازی ہار گئے

249

مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے سکاٹش باکسر مائیک ٹاویل جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 29 ستمبر کو منعقدہ فائٹ میں ڈیل ایونز نے سکاٹش باکسر مائیک ٹاویل پر مکوں کی بوچھاڑ کر دی جس کی وجہ سے وہ نڈھال ہو کر گر گئے، شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔