بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس دوگنی کر دی

209

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پانچ روزہ کرکٹ کو مالی طور پر مزید پرکشش بنانے کیلئے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس دوگنی کر دی۔

بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو اولین ترجیح دینے اسے نئے کھلاڑیوں کیلئے مزید پرکشش بنانے کے مقصد سے ہم نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ فیس میں دوگنے اضافے کے بعد کھلاڑیوں کو اب ہر میچ میں 22500 امریکی ڈالرز ملیں گے۔ ریزرو کھلاڑیوں کی فیس بھی دوگنی کر کے 7 لاکھ کر دی گئی۔