پانچویں ایشین بیچ گیمز ،پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا 

198

پانچویں ایشین بیچ گیمز ویتنام میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے90کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا،انعام بٹ نے فائنل میں ایران کے سید محمد کو شکست دی ،ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 10 ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام محمد نے ایرانی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سید حبیب شاہ ، سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد سٹار اور پی او اے کے عمران احمد خان نے انعام بٹ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔