بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ پراپنی گرفت مضبوط کرلی

182

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی گرفت مضبوط کرلی،بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا کر مجموعی طور پر 339رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کلکتہ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 128رنز اننگز کاآغاز کیا تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 204رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 112رنز کی برتری حاصل کرلی،نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر36،لوک راؤنچی35،جیتن پٹیل47 اور واٹننگ 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے بھنیشور کمار نے 5کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ محمد شامی نے تین جدیجہ اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا کر مجموعی طور پر 339رنز کی برتری حاصل کرلی،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں روہت شرما 82،ویرات کوہلی45اور وردمن ساھا 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 17،مرلی وجے07،پجارا04،ریحانے01،ایشون 05اور جدیجا 06رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں میٹ ہینری اور میچل سینٹینر نے 3,3اور ٹرینٹ بولٹ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک وردمن ساھا 39اور بھونیشور کمار8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔