اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

236

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اظہر محمود کی تنخواہ اور معاہدے کاحتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اظہر محمود کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ان کے کنٹریکٹ اور معاوضے کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی شہریار خان دیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق آل رانڈر اظہر محمود کو آئندہ چند روز میں بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں مل جائیں گی۔

واضح رہے وہ اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ اس سے پہلے پی سی بی کی جانب سے اظہر محمود کو ٹور ٹو ٹور اسائنمنٹ دی گئی تھی۔گذشتہ ایشیا کپ ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،دورہ انگلینڈ پر بھی سابق آل رانڈر قومی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن انہوں نیاعتراض کیا تھا کہ سیریز ٹو سیریز بورڈ کے ساتھ کام کرکے زیادہ  فائدہ نہیں ہوتا۔