پاکستان کاویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے338رنز کاہدف

197

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے338رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی جانب سےبابر اعظم 123رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اورجیسن ہولڈرنے2 ،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

شارجہ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر337 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے اننگز کاآغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے جارحا نہ انداز میں کیا ۔تاہم پاکستان کےکپتان اظہر علی 40 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ اسکور میں اضافہ نہ کرسکی اور 40 کے مجموعہ پر ہی شرجیل خان برق رفتار 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔تیسری  وکٹ کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم نے 169  رنز کی شاندارشراکت قائم کی اس دوران شعیب ملک شاندار90رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لگاتار دوسری سنچری اسکور کی اور 123 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 11 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوئے ۔سرفراز احمد اورمحمد رضوان بالترتیب 60 اور6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2،2 جبکہ نارائن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوتین ون ڈےمیچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔