پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

218

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 59رنز سےہراکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی

شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوور میں7 وکٹ کے نقصان پر 278 رنز ہی بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز جانسن چارلس اور بریتھ ویٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 3 رنز پرگری چارلس 2 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بن گئے،جس کے بعد ڈیرن براوو اور بریتھ ویٹ  نے 89 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس کے بعد بریتھ ویٹ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 127 رنز پر گری جب ڈیرن براوو 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،چوتھی وکٹ 194 کے اسکور پرمارلن سیموئلز کی گری  ۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارلن سیموئلز 57، دنیش رامدین 34، کیرن پولارڈ 22، کپتان جیسن ہولڈر ، کارلوس بریتھ ویٹ14۔ پاکستان کی جانب سےوہاب ریاض نے 2 ،محمد عامراورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر337 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے اننگز کاآغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے جارحا نہ انداز میں کیا ۔تاہم پاکستان کےکپتان اظہر علی 40 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ اسکور میں اضافہ نہ کرسکی اور 40 کے مجموعہ پر ہی شرجیل خان برق رفتار 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔تیسری وکٹ کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم نے 169 رنز کی شاندارشراکت قائم کی اس دوران شعیب ملک شاندار90رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لگاتار دوسری سنچری اسکور کی اور 123 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 11 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوئے ۔سرفراز احمد اورمحمد رضوان بالترتیب 60 اور6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2،2 جبکہ نارائن نے 1 وکٹ حاصل کی۔