والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر محمد عامر کی وطن واپسی

169

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے ، ان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بری خبر سامنے آ گئی ہے ،آج ہونے والے اہم میچ میں پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر حصہ نہیں لیں گے۔فاسٹ بالر محمد عامر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں، جس کے بعدکل ہونے والے اہم میچ میں عامر اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر کو وطن واپس بھیج دیا ہے اور فاسٹ بالر عامر کی جگہ پروفیسر حفیظ کے لیے ٹیم کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔