ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ 31 سال کی کم ترین سطح پر

247

یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی خبروں پر پاؤنڈاسٹرلنگ کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 31 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

عالمی شرح تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈکی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک ڈالر 27سینٹ تک گرگئی جو 1985 کے بعد برطانوی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین شرح تبادلہ ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے نکلنے کا سلسلہ شروع کئے جانے کے اعلان کے بعد پاؤنڈکی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ماہرین پاونڈ کی قدر میں کمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کے اندازے لگا رہے ہیں۔