دورہ آسٹریلیا،پاکستان کے ڈے نائٹ وارم اپ میچ کی میزبانی کینز کریگا

157

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلین شہر کینز میں ایک وارم اپ میچ کے ذریعے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں کرے گا۔ پاکستان 8 سے10 دسمبر تک کوئنز لینڈ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔

عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم آٹھ سے دس دسمبر تک کوئنز لینڈ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔اس میچ میں پنگ گیند استعمال ہو گی اور اس سے پاکستان کو 15 اگست سے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ رواں سیزن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یہ 2003 اور 2004 میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں کے بعد کینز میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشن شان کیری نے کہا کہ کینز ٹور میچ کی میزبانی کیلئے بہترین مقام ہے، اس اسٹیڈیم میں لائٹنگ اور کھیلنے کی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پچ کی ساکھ بہت اچھی ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ دونوں ٹیموں کو ایک مسابقتی ماحول فراہم کرے گی۔