ایشیائی کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی

252

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 6.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ گزشتہ 31برسوں میں ڈالر کے مقابلہ میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ کمی ہے۔گزشتہ روز ٹوکیو کی کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر گر گئی اور ایک پاؤنڈ 1.1841 ڈالر میں ٹریڈ ہوا ،یہ 1985ء4 کئے بعد سب کم ترین سطح ہے۔