عالمی بینک نے تنزانیہ کیلئے 1.6ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری

175

عالمی بینک نے افریقی ملک تنزانیہ کیلئے 1.6ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بینک نے یہ پیکج منظور کیا ہے ،اس پیکج کے تحت حکومت اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائے گی اور توا نائی کے مختلف شعبے شروع کرے گی۔ تنزانیہ کو افریقہ کی دوسری بڑی معاشی قوت کااعزاز حاصل ہے۔