پی ایس ایل، دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری

281

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی،414 کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے پلاٹینئم میں28، گولڈ 74، ڈائمنڈ میں33،سلور میں255اور ایمرجنگ میں24کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز پلاٹینئم، گولڈ ،سلور ، ڈائمنڈ اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ اور پلاٹینئم کیٹیگری میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ان ہی دو کیٹیگریز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بریڈ ہیڈن، کرس جورڈن، جیمز اینڈرسن، لیوک رائٹ، معین علی، روی بوپارہ، نتھن میکولم، انور علی، یاسرشاہ، کامران اکمل، محمد عرفان، محمد رضوان، محمدعامر، شرجیل خان، سہیل تنویر اور دیگر شامل ہیں۔

پلاٹینئم کیٹیگری میں 28 کرکٹرز شامل ہیں جن میں شین واٹسن، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، این مورگن، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، برینڈن میکولم، کمارسنگاکارا، لیستھ ملنگا، جے وردھنے، اینڈیو رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں سلمان بٹ، عماد وسیم، محمد نواز، خالد لطیف، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔