ہیلری ماضی میں جنگجو تنظیموں کی مددکرتی رہی ہیں،وکی لیکس کا انکشاف

276

وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن کی 1700 سے زائدای میلز جاری کردیں جس میں انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہیلری کلنٹن کی نئی 1700 سے زائد ای میلز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ  ہیلری کلنٹن ماضی میں داعش سمیت مختلف تنظیموں کو اسلحہ ،رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ اس سے قبل ہیلری کلنٹن اس بات کی تردید کرتی رہیں کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ، رقم یا امداد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

ریپبلکن ارکان کا کہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہم نے ہیلری کلنٹن کی1700 ای میلز جاری کی ہیں، جو  صرف لیبیا کے حوالے سے ہیں۔

ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا ۔اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نےکہا کہ ہلیری نے حلف لینے کے باوجود جھوٹ سے کام لیا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔