جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

359

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) اتوار کو سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پروٹیز نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 82 رنز، دوسرے میچ میں 142 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ابتدائی تین میچز میں شاندار کامیابی کے بعد پروٹیز کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ سیریز کے اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات سمیٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔

 دوسری جانب شکست خوردہ کینگروز ٹیم میچ جیت کر ناکامیوں کے سامنے بریک لگانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اسلئے چوتھے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔