مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت امر یکہ کے حوالے کردئیے،مشاہد حسین

279

سینیٹر مشاہد حسین کی قیادت میں پاکستانی وفد نے صدر اوباما کے خصوصی مشیر پیٹر لوائے سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت حوالے کئے۔ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کیخلاف بھارتی بربریت جاری۔

عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے پاکستان کا دو رکنی پارلیمانی وفد وائٹ ہاؤس پہنچ گیا۔ مشاہد حسین اور شذرا منصب کی صدر اوباما کے خصوصی مشیر پیٹر لوائے سے ملاقات ہوئی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کے ثبوت حوالے کئے۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے دوران سیکڑوں بے گناہ کشمیری بھارتی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں ، خواتین اور بچے بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں رہے ، ڈیڑھ سو شہری پیلیٹ گنز کے باعث بینائی کھو چکے ہیں۔ وفد نے بھارتی واویلا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر ا ڑی حملوں جیسے جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔

وفد نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی دہرایا۔