پار لیمنٹ میں کسی کا منہ بند نہیں کر سکتا ،سردار ایاز صادق

291
نگراں وزیر اعظم جمہوریت پسند ہوگا ‘سردار ایاز صادق
نگراں وزیر اعظم جمہوریت پسند ہوگا ‘سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ میں کسی کا منہ بند نہیں کر سکتا مگر میں سب کو کہتا رہاکشمیر پر بات کرو کشمیر پر بات کرو ، عمران خان کو سمجھنے کی ضرورت نہیں وہ سمجھدار اور بالغ ہیں کوئی بچے تو نہیں وہ اپنا اچھا برا خود سوچتے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پار لیمنٹ میں ہمیشہ تمام اراکین کو بات کر نے کیلئے موقع دیا ہے جہاں تک مشتر کہ اجلاس میں پیش آنیوالے واقعے کا تعلق ہے تو میں بار بار اراکین یہ کہتارہوں کہ اجلاس کشمیرکے مسئلے پر بلایا ہے اسی پر بات کر یں لیکن میں کسی کا منہ بند نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس جو بھی ریفر نسسز آئے میں نے انکو رولز کے مطابق 30دنوں کے اندر الیکشن کمیشن کو بجھوادیا ہے مگر میں نے مذکورہ ریفر نس کے حوالے سے اپنا موقف بھی دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو یہ بتایا دیا ہے کہ اس ریفر نس پر سوال اٹھتا ہے اس پر نہیں اس لیے اب ریفر نس کے معاملے میں ابہام مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے ۔

 انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھر نے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور اب بھی احتجاج اور دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا اور30اکتوبر کو شہر بھی بند نہیں ہوگا۔ اصل میں باقاعدہ سازش کے تحت احتجاج اور دھر نے والے لوگ ملک میں چین سمیت دیگر ملک سے آنیوالے سر مایہ کاروں کو بھگانا چاہتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا اور ملک میں جمہو ریت بھی چلتی رہیگی اور پار لیمنٹ مزید مضبوطی ہوگی ۔