ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جان شیرخان

223

سابق عا لمی سکواش چیمئین جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی چیمپئن جان شیرخان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل سکوا ش کی بحا لی پرپاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے صدر چیف آف ایئرما رشل سہیل ا مان مبارکباد کے مستحق ہیں اور جن کی کاوشوں سے پاکستان میں غیرملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی ملک میں رہتا ہوں کہ میں نے دس سال تک دنیا پر سکواش کے میدان میں حکمرانی کی اور ہمارے دور میں اتنی سہولیات بھی نہیں تھیں جتنی اس وقت ان کھلاڑیوں کو پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے صدر چیف آف ایئرمارشل سہیل امان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرکے فٹنس پر توجہ دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ جب میں کھیلتا تھا تو ہر روز پا نچ ،چھ گھنٹے کورٹ میں ٹر یننگ کر تا تھا جس سے میرا فٹنس لیول بہتر ہو تا تھا اور مجھے کسی بھی ٹور نامنٹ میں کو ئی کھیلنے کی پر یشا نی پیش نہیں ہوتی تھی، جان شیر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی جس سے ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اگر میری رہنمائی کی ضرورت ہے تو میں ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات ہروقت دینے کے لئے تیار ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں دس سال تک عالمی چیمپئن رہنے والے جان شیر خان نے کہا کہ یہ بڑی میرے لئے حیران کن بات ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے فرحان محبوب نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور میرے نزد یک اس کو بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی چاہے تھی، انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔