میتھیو طوفان،امریکی ساحلی پٹی پر ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی

204

میتھیو طوفان سے امریکی مشرقی ساحلی پٹی پر ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا طاقتور طوفان مختلف ملکوں میں تباہی پھیلاتا ہوا امریکی مشرقی ساحلی پٹی سے گزر گیا ہے۔ شمالی کیرولینا سے گزرتے ہوئے اِس طوفان کے ہمراہ موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹے کے جھکڑ چل رہے تھے۔ شمالی کیرولینا تک پہنچتے پہنچتے اس طوفان کی شدت میں کمی آ چکی تھی۔

گزشتہ روز فلوریڈا کی مشرقی ساحلی سے ٹکرانے کے بعد سے مختلف امریکی علاقوں میں میتھیو طوفان کی لپیٹ میں آ کر 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نشیبی علاقے میں سیلابی پانی کھڑا ہے جبکہ بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔