سونے کے نرخوں میں اضافہ

168

یورپی اور ایشیائی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

 لندن میں سپاٹ گولڈ کے معاہدے 0.3فیصد کے اضافے سے 1259.76 ڈالر فی اونس جبکہ یوایس گولڈ کے دسمبرمیں ڈیلیوری کے سودے 10.20ڈالر کی بہتری سے 1262.10 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔بیشتر ایشیائی منڈیوں میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوربنگلورمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5فیصد کے اضافے سے 1262.43 ڈالر فی اونس جبکہ یو ایس گولڈ کے نرخ ایک فیصد کی بہتری سے 1264.30 ڈالر فی اونس رہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عالمی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں 4.5فیصد کمی ہوئی اور سونے کے نرخ 4ماہ کی کم ترین سطح 1241.20 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئے تھے۔