عرب اتحاد کی یمن میں کارروائی، 50 حوثی باغی ہلاک

237

یمن کے سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی بڑی کارروائی میں 50 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ واقع سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کے اہداف پرحملے کیے جس کے نتیجے 50 باغی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے اسلحے اور گولہ بارود کے متعدد ڈپوؤں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی باغی سعودی عرب کے نجران سمیت جنوبی سرحدی علاقوں کی جانب آئے دن میزائل اور مارٹر گولے فائر کرتے رہتے ہیں۔