بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میں کل ہوگا

237

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بدھ کو چٹاگانگ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مہمان انگلش ٹیم نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم بنگال ٹائیگرز نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 34 رنز سے ہرا کر نہ صرف سیریز میں جاندار کم بیک کیا بلکہ سیریز 1-1 سے برابر کر لی، دونوں ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میں بدھ کو مدمقابل ہوں گی اور دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہی ہیں، پہلے دو میچز کی طرح آخری ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔