کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست

206

کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا ہے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال  کراچی سے 70 ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے اور وہاں سے قیمتی زرمبادلہ وطن عزیز و بھیج رہے ہیں۔ اس کےعلاوہ ٹاپ ٹین شہروں میں راولپنڈی، سوات، دیر، فیصل آباد سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال سیالکوٹ سے 33 ہزار، راولپنڈی 22 ہزار،لاہور30 ہزار، دیر 26 ہزار، گجرات 19 ہزار، گوجرانوالہ 3 ہزار، سوات 28 ہزار، فیصل آباد 31 ہزار اور ڈیرہ غازی خان سے بھی 31 ہزار افراد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں گئے ہیں۔ ملک کے ان 10 شہروں سے 3 لاکھ 26 ہزار 494ا فراد بیرون مل گئے ہیں۔