کراچی ،نومحرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا

333

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔

نشترپارک میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہیدان کربلا کی سیر ت و کردار پر روشنی ڈالی۔مجلس کے بعدنو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوانشتر پارک سے برآمدہواجلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا پہنچ کر نماز ظہرین ادا کی۔ راستے میں شرکاء کے لئے سبیلین لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔ جلوس ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ریڈیو پاکستان، کھارادر سے ہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا تھا۔ جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ راستوں پر اسکینرز نصب کئے گئے تھے اور زائرین کو چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔ جلوس کے آغاز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے راستوں کی اسکیننگ کی گئی۔ کسی بھی ناخواشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ماہر نشانہ بازوں کو عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

 ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف ٹریفک پولیس کراچی کا کہنا ہے کہ جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے کھارادر تک 11 محرم کی صبح تک بند رہے گا۔ پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ کے طور پر گرومندر سے کوریڈور تھری استعمال کریں۔