بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سریش رائنا بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئے۔
بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائنا بیمار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کیویز کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ دوسرے ون ڈے کیلئے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ رائنا نے آخری بار اکتوبر 2015ء میں ون ڈے میچ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔