سمارٹ فون سازایچ ٹی سی کارپوریشن کے منافع میں اضافہ 

187

تائپی کی سمارٹ فون سازایچ ٹی سی کارپوریشن نے مارکیٹ میں مانگ میں بحالی کی وجہ سے سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں خاصہ زیادہ منافع کی اطلاع دی ہے ۔

 گذشتہ روز تیسری سہ ماہی کے بارے میں کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا خالص منافع 28.4فیصد سالانہ کے اضافے سے 96.71بلین نئے تائیوان ڈالر (قربیاً20بلین یوآن ) تک پہنچ گیا ہے ، یہ دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 33.4فیصد کا اضافہ بنتا ہے ، فروغ سے حاصل ہونیوالی آمدن 260.41بلین نئے تائیوان ڈالر رہی جو کہ ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.5فیصد زیادہ ہے ، فی حصص آمدن 3.73نیا تائیوان ڈالر رہی ، کمپنی کو توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں فروغ سے حاصل ہونیوالی آمدن 255بلین اور 258بلین نئے تائیوان ڈالر کے درمیان ہو گی ۔