وزیراعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی 

256

وزیراعظم محمد نوازشریف کو باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ۔

جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی باکو سٹیٹ یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی ایکٹر نے وزیراعظم کا پرتباک استقبال کیا،باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے وزیراعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے باکو سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا دورہ کیا اور شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات سے بات چیت کی،یونیورسٹی کے طلباء نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش اور کیا اور وزیراعظم نے اردوزبان میں طلباء کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اعزاز ڈگری دینے اور نیک خواہشات کے اظہار پر مشکور ہوں،دونوں ملکوں کے تاریخی،ثقافتی اور مذہبی اقدار پرمشتمل تعلقات ہیں۔