عمران خان خود کش بمبار سیاستدان بن چکے ہیں، رانا ثناء اللہ 

321

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان خود کش بمبار سیاستدان بن چکے ہیں قوم انکی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنائے ‘عمران خان اپنی ’’اے ٹی ایمز‘‘کی وجہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں چاہتے صرف افر تفری پھیلا رہے ہیں‘کوئی محب وطن کسی شہر کو بند کر نے کی بات نہیں کر سکتا۔

جمعہ کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر تےہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ایک بارنہیں کئی بار پانامہ لیکس پر جواب دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود انکی تسلی نہیں ہو رہی تو ان کو ایک بار اور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اور اپنی جماعت کی سیاست کو خود ہی تباہ کر چکے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان پاکستان کے ایک خود کش بمبار سیاست بن چکے ہیں مگر (ن) لیگ کی حکومت کو انکی خود کش جیکٹ کو ڈی فیوز کر نے کی کوشش کرتی رہتی ہے اور آئندہ بھی کر یں گے اور (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف پہلے بھی لندن پلان ناکام ہو چکا ہے اور آئندہ بھی لندن پلان ناکام ہی ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی بھی شہر بند کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک میں نوازشر یف کی قیادت میں حکومت ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے اور2018میں ہی عام انتخابات ہوں گے جس میں (ن) لیگ ہی کا میاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان اور جہا نگیر خان ترین عمران خان کو پاگل خانہ جا کر چیک کروائے وہ پاگل ہوچکے ہیں اور شہر وں کی بند کر نے کی باتیں بھی کوئی پاگل ہی کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان اور جہا نگیر خان ترین سمیت تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں ’عمران خان خود آف شور کمپنی کو غیر آئینی نہ ہونا قرار دے چکے ہیں اس لیے انکو کسی اور کی آف شور کمپنی کیوں غیر آئینی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی سر ل اور اسکے رابطوں کر نیوالوں کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں مگر اسکے معاملے کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہے اور جو بھی حقائق ہوں گے وہ سب کے سامنے آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان بادشاہت کے حوالے سے اپنے بیان کی خود تردید کر چکے ہیں ججوں کے فیصلوں کو آئین اورقانون کے مطابق لیتے ہیں ریما کس کی کوئی وقوت نہیں ہوتی ملک میں حقیقی جمہو ریت قائم ہیں۔