حکومت نے درآمدی گیس کے نرخوں میں اضا فہ کردیا

130

حکومت نے قدرتی گیس کے بعد درآمدی گیس کے نرخوں میں بھی اضا فہ کر دیا,ایل این جی 23 روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، قدرتی گیس کے بعد درآمدی گیس کے نرخ بھی بڑھا دیئے گئے، ایل این جی 23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی، اضافہ بجلی، زرعی اور صنعتی صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے فیصلے کی کاپی پی ایس او، سوئی نادرن اور سدرن کو ارسال کردی ایل این جی کی قیمت 8.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔