پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

133

کاروبارکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 41500 پوائنٹس کی نفسیاتی حدکوچھونے کے بعد 41400 پوائنٹس کی ایک اور سطح پر بندہواتیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 26 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں52.27 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 41412.04 پوائنٹس سے بڑھ کر 41464.31 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 2.99 پوائنٹس کے اضافے سے 22640.63 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 28429.38 پوائنٹس سے بڑھ کر 28527.41 پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 26 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ 9 ہزار 25 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 84 کھرب 27 ارب71 کروڑ 98 لاکھ 13ہزار 453 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 53 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ 22 ہزار 478 روپے ہوگیا۔

جمعہ کومارکیٹ میں 40 کروڑ 76 لاکھ 5 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز 44 کروڑ 7 لاکھ 37 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔