شدت پسندوں کا مصری فوجی چوکی پر حملہ، 12 فوجی ہلاک

236

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر مسلم عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی مارے گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق مصری سکیورٹی اور طبی حلقوں نے کردی ہے۔

 مصری حکام کے مطابق حملے میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ نہر سوئز کے مشرق میں اسی کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ہے۔ جزیرہ نما سینائی میں سرگرم عسکریت پسند شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔