طالبان کے ساتھ جھڑپیں ،دو سو سے زائد افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

256

جنوبی افغان صوبے ہلمند میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ دس روز میں دو سو سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

 صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبدالمجید اخوند زادہ نے جمعے کے روز بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں، جب کہ قریب 45 عام شہری بھی طالبان کے ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔ اخوند زادہ نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان شہر لشکر گاہ کے مرکز پر قبضے کے لیے مختلف اطراف سے حملے کر رہے ہیں۔

یا درہے کہ صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے نواح میں لڑائی کے دوران پسپا ہوتے ہوئے افغان سیکیورٹی اہلکار طالبان کے گھیرے میں آ گئے تھے جس کے بعد طالبان کے ہاتھوں سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔