پیناسونک کمپنی نے آر پار دکھائی دینے والا ٹی وی تیار کرلیا

224

جاپان میں جاری ’’سی ٹیک‘‘ نمائش میں پیناسونک کمپنی نے دنیا کا پہلا شفاف ٹیلی ویژن پیش کردیا جس کے آرپار دکھائی دیتا ہے۔

پینا سونک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی ویژن کی تیاری میں آرگینک ایل ای ڈی (OLED) کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہےجس کی بدولت اسکرین پکسل بذات خود روشن ہوتی ہے۔ٹی وی کے سوئچ آف ہونے پر یہ ٹیلی ویژن کسی شیشے کی طرح صاف ہوتا ہے جس کے آر پار دیکھا جاسکتا ہےجبکہ آن کرنے پر یہ غیرشفاف ہوجاتا ہےجس پرمختلف مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں۔

پینا سونک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی ویژن کو 2018 تک فروخت کےلئے پیش کردیا جائے گا۔