مظفر آباد ،ٹیکسی دریائے نیلم میں جاگری, 6 افراد جاں بحق

186

مظفر آباد میں ٹیکسی دریائے نیلم میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مظفر آباد کے قریب نیلم اشکوٹ سے آنے والی ٹیکسی سیری کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری حادثہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حادثہ کا شکار خاندان جنازے میں شرکت کے لیے مظفر آباد آ رہا تھا کہ گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔