پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں123 رنز بنا کر آؤٹ

151

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ جیت کیلئے ویسٹ انڈیز کو346 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلے جارہےپہلے  ڈے نائٹ  ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا پاکستان کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہی اورپوری پاکستانی ٹیم 123 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، اس سے پہلےویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 579 رنز کے جواب میں 357 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کے بولر دیوندرا بشو نے 49 رنز دے کر 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔