کے الیکٹرک 58 ارب کی نادہندہ نکلی

164

کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کے58 ارب روپے کی نادہندہ نکلی،آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں انکشاف کردیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق کیالیکٹرک پرسوئی سدرن گیس کمپنی کے اٹھاون ارب روپے واجب الادا ہیں۔ نہ تو سوئی سدرن نے رقم کا تقاضا کیا اورنہ ہی کے الیکٹرک نے رقم ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق گیس بلز اور تاخیر سے ادائیگی سرچارج کی مد میں کے الیکٹرک سوئی سدرن کمپنی کی 58 ارب کی نادہندہ ہے۔ گیس کمپنی نے رقم کی وصولی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ آڈٹ حکام نے رپورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئیذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور رقم وصولی کیلئے ٹھوس اقدامات کی سفارش کی ہے۔