بنگلہ دیش کا انگلینڈ کے خلاف پہلےٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

131

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا،سیریز 20اکتوبر سے شروع ہوگی۔

گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں چھ تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ صابررحمان پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے رحمان کو 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ناصرحسین، جبیرحسین، روبیل حسین، لٹن داس ، محمد حسین اور مستفیض الرحمان انجری کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 20اکتوبر سے شروع ہوگی مشفق الرحیم ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ تمیم اقبال نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں امر القیس ،مومن الحق ، شکیب الحسن ،محمود االلہ ، سومیا سرکار ،تیج الاسلام ، مہدی حسن ، صابر رحمان ، قمر اسلام ربی ، نور الحسن ،شفیع الاسلام ،اور شواگتا ہوم شامل ہیں۔