سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ

175

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1254 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے اضافے سے 51000،دس گرام سونے کی قیمت172روپے اضافے سے43714روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔