ا?م ??وا?م ?? خلاف ب? ب? س? ?? الزامات ثابت ?ون? پر ?اروائ? ?? جائ? گ?، خرم دستگ?ر

250

وفاقی وزیر صنعت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک عوامی نمائندہ جماعت ہے اسے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے کہ کیونکر کر ایسے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم آئندہ نثار کچھ دنوں میں وزیر داخلہ چودہری نثار حکومت کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کامعاملہ نہایت سنگین ہے جس کے متعلق دتحقیقات کی جارہی ہیں۔