بنگل? د?ش، القاعد? ?مان?ر سم?ت 12 مشتب? عس?ر?ت پسند گرفتار

209

 بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیاہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس ”ریپڈ ایکشن بٹالین“ کے عہدیدار میجر مقصود العالم نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں گزشتہ روز ڈھاکہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئیں ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں القاعدہ کی برصغیر شاخ کے بنگلہ دیش میں اعلیٰ معاون معین الاسلام اور ان کا مشیر ظفر امین بھی شامل ہیں۔

 معین الاسلام کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کا سابق رہنما بھی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میںرواں سال تین مختلف بلاگرز کو خنجروں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ القاعدہ کی اس شاخ نے ان میں سے دو کی ذمہ داری قبول کی تھی۔