مصر کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کے 14 کارکنوں کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز شمالی شہر منصورہ کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات میں اخوان کے 14 کارکنوں کو دو الگ الگ مقدمات میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔ ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔