??ن??ا، ?زارو? افراد گ?ر چ?و?ن? پر مجبور

234

کینیڈا میں سینکڑوں مقامات پر جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کینیڈین حکام نے 20مقامات پر لگی آگ کو قابو سے باہر قراردے دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے نواحی صوبہ الڑیا میں 13 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے کئی سو کلو میٹر دور کمیونٹی سنٹرز میں پناہ لئے ہوئے ہیں جنہوں نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اپنے اپنے گھر خالی کئے تھے۔

کینڈین حکومت کا کہنا ہے کہ وسطی صوبہ میں فوجی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں پر فائر فائٹنگ کیلئے 1400 اہلکار بھی بھیجے جائیںگے۔

کینیڈا کے مغربی صوبہ برٹش کولمبیا میں روزانہ تقریبا کسی نہ کسی نئی جگہ جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ کینیڈا کی صوبائی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبہ میں اس قسم کی صورتحال موسم میں تبدیلی آنے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔