انڈونیشیا کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
انڈونیشین ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت جکارتہ میں کاسمیٹکس تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔