پا?ستان شنگ?ائ? تعاون تنظ?م ?ا مستقل ر?ن بن گ?ا، دفتر خارج?

256

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بن گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان کو ایس سی او کی جانب سے تنظیم کی مستقل رکنیت دیدی گئی ہے۔  وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایس سی او کا رکن بنانے پر روس، چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) انیس سو چھیانوے میں معرض وجود میں آئی جس کی بنیاد چین، قازقستان، روس، تاجکستان اور کرغیزستان نے رکھی تاہم 15 جون 2001 میں ازبکستان نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔